14 ستمبر سے بغیر نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بین الاقوامی سفر کی اجازت نہیں ہوگی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ائیرپورٹ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 14 ستمبر سے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر بین الاقوامی سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔ عمرہ زائرین کو روانگی سے قبل نادرا ویکسین کارڈ لازمی حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ بین الاقوامی مسافروں کی ویکسینیشن کے لیے فیڈرل گورنمنٹ سول ڈسپنسری واحد مرکز ہے، ائیرلائنز عمرہ زائرین کے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی تصدیق یقینی بنائیں۔ ائیرپورٹ پر ویکسین لگوانے والے مسافر پرواز سے 6 گھنٹے قبل پہنچیں، انٹرنیشنل ڈپارچر پر ویکسینیشن اور آن لائن رجسٹریشن کی جائے گی۔
Load/Hide Comments


