اے آئی سے تصاویر بنائیں، میرا چہرہ بگاڑیں ، مجھے گالیاں دیں ،میں دہشتگردوں کیخلاف بولتا رہوں گا ، میری پہچان پاکستان ہے، بابر یوسفزئی
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)معاون برائے محکمہ داخلہ بابر یوسفزئی نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان مخالف لوگ اے آئی سے تصاویر بنائیں، میرا چہرہ بگاڑیں ، مجھے گالیاں دیں ،میرے بارے میں کچھ بھی لکھیں ، میں دہشتگردوں ، ان کے سہولتکاروں ، بی ایل اے ، بی ایل ایف، بی وائی سی، اور پاکستان کیخلاف نفرت پھیلانے والے قوم پرستوں کو بے نقاب کرتا رہوں گا، ان کی حقیقت بتاتا رہوں گا،عہدے رہیں یا نہ رہیں پاکستان کا جھنڈا ہمیشہ بلند رکھوں گا، میری پہچان پاکستان سے ہے ۔
Load/Hide Comments


