حکومت ٹوئٹر اور واٹس اپ سے نہیں چلتی،اختر حسین لانگو
کوئٹہ، بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء و پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین اخترحسین لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت ہر شعبے میں مکمل طورپر ناکام ہو چکی ہے ٹیوئٹر اور وٹس اپ سے حکومتیں نہیں چلتی بلکہ حکومت کے لئے سیاسی وژن اور عوام کے مفادات کا خیال رکھا جاتا ہے صوبائی حکومت اپوزیشن کے حلقوں میں مداخلت کرکے غیرمنتخب لوگوں کے ذریعے فنڈز کی تقسیم کی جارہی ہے جس کو ہم کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے دفتر میں مختلف وفود سے با ت چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جو وزیراعلیٰ یا صوبائی وزراء صرف ٹیوئٹر اور فیس بک اپنے منصوبوں کے دعوے کرتے ہیں وہ حقیقی معنوں میں عوام کا سامنا کرنے سے قاصر ہیں حکومتیں ٹیوئٹرکے ذریعے نہیں بلکہ سیاسی وژن کے تحت چلائی جاتی ہیں انہوں نے کہا کہ وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں اب بلوچستان کے حقوق اور مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور عوام کے حقوق کے لئے ہر قربانی دینے کے لئے تیار ہیں عوام کے مفادات کی خاطر ہمارا احتجاج سڑکوں کی حد تک نہیں رہے گا بلکہ ہم احتجاج کے ہر راستے کو اپنائیں گے۔