والدین، بچوں کے موبائل اور ڈیوائسسز کی نگرانی کریں، سعودی وزارت تعلیم

ریاض:سعودی عرب کی وزارت تعلیم نے والدین کو ہدایت کی ہے کہ وہ بچوں کے موبائل اور ڈیوائسسز کی نگرانی کریں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت تعلیم نے والدین سے کہا کہ وہ موبائل استعمال کرنے کے دوران بچوں کے قریب رہیں۔ وزارت تعلیم نے مزید کہا کہ والدین اپنے بچوں کو سائبرکرائم، تشدد اور غیر اخلاقی گیمز سے دور رکھنے کے لیے اقدامات کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں