بم دھماکہ، قوم سیکورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، جام کمال
کوئٹہ:۔ وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے مغربی بائی پاس پر ہونے والے بم دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے دھماکے میں ایف سی اہلکار کی شہادت پر افسوس کا اظہارکیا ہے انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے صوبہ میں امن کے قیام کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ اور شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا وزیر اعلی نے شہید کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں دیرپا امن کے اوردہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی اداروں کا کردار قابل فخر ہے۔اوردہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنے سیکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
Load/Hide Comments


