وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے ملازم اور اعلیٰ بیورکریٹ کے بیٹے میں کوروناوائرس کی تشخیص

کوئٹہ:وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے ملازم اور اعلیٰ بیورکریٹ کے بیٹے میں کوروناوائرس کی تشخیص آئی سولیشن میں منتقل کردیا گیا،باوثوق ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے ملازم اور ایک اعلیٰ بیوروکریٹ کے بیٹے میں کورونا وائرس کی تشخص ہوگئی ہے، ملازم کو وائرس مقامی طور پر منتقل ہوا جبکہ بیوروکریٹ کا بیٹا حال ہی میں بیرون ملک سے واپس کوئٹہ آیا تھا، دونوں افراد کے سیمپل 28مارچ کو لئے گئے جن کے نتائج آنے کے بعد دونوں افراد میں وائرس کی تشخص ہوئی ہے، دونوں افراد کوآئی سولیشن میں منتقل کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں