مـــعدنـــيات سے مالامال بلوچـــستان دیگر مسائل کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ کی عدم دستیابی
ارسلان بلوچ
ویسے اگر بلوچستان پر ایک نظر دوڑائی جاےتو بلوچستان میں ہر قسم کی معدنيات قدرتی طور پر پائی جاتی ہیں تو ہونا یہ چاہئے تھا کہ یہاں تمام بینادی سہولیات تک عوام کو رسائی ملتی مگر یہ صرف ایک خواہش ہے، جسے کی تکمیلِ نا اب تک ہوئی ہے نا ہوتی ہوئی نظر آتی ہے۔جس کی ایک مثال یہ ہے کہ انٹرنیٹ جیسی بنیادی مگر ضروری سہولت سے بھی محروم رکھا جارہا ہے۔ اکیسویں صدی میں بلوچستان کو بنیادی سہوليات سے محروم رکھنا بلوچ عوام کے ساتھ بہت بڑی ناانصافی ہے۔آج کل دنیا کا ہر کام کو انٹرنیٹ نے آسان سے آسان بنایا ہے مگر پاکستان کے دیگر صوبوں کی نسبت بلوچستان اس سہولت سے محروم ہے۔ دورےحاضر میں دنیا بھر میں ایک وبا پھیل چکی ہے جو اب تک ہزاروں لوگوں کی جان لے چُکی ہے اور لاکھوں لوگوں کی جان مزید خطرے میں ہے۔لیکن ان سخت حالات کے باوجود بلوچستان اب تک انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم ہے جس کی وجہ سے عوام الناس کوآگاہ رہنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔بلوچستان کے چند ایک بڑے شہروں کے علاوہ باقی اضلاع اس سہولت سے بیشتر لوگ محروم ہیں جن میں مکران بیلٹ، ساراوان،اور جھالا وان کے اکثر علاقے شامل ہیں۔اس کے علاوہ مُلک بھر میں آن لائن کلاس کا آغاز ہوچُکا جب کہ بلوچستان بھر میں انٹرنیٹ کی بندش کی وجہ سے طلباء طالبات کو اپنی کلاسز میں دشواری کا سامنا ہےلہذا حکومت وقت کو چاہیئے کہ وہ مسئلے پر غور فکر کرکے اس مسئلے کو جلد از جلد حل کرے تاکہ عوام کو دنیا تک رسائی مل سکے۔