حکومت مدت پوری کریگی،بلاول سندھ کے حالات کو دیکھیں، شاہ محمود قریشی
ملتان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حکومت اپنی مدت مکمل کرے گی،بلاول کو سندھ کے حالات دیکھنے چاہئیں، معیشت مستحکم ہوچکی ہے، اب اس میں مزید بہتری آئے گی، آٹا اور چینی کی تحقیقات پرعمل درآمد ہوگا، کشمیر سے متعلق ہماری خارجہ پالیسی کے نتائج برآمد ہونا شروع ہوگئے ہیں، بین الاقوامی میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیمیں آج کشمیر پر بات کررہی ہیں، وزیر انسانی حقوق بھی جنیوامیں مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پرآواز اٹھائیں گی، امید ہے کہ ٹرمپ دورہ بھارت کے دوران کشمیریوں کا ذکر ضرور کریں گے۔ اتوار کو ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے، کشمیر سے متعلق ہماری خارجہ پالیسی کے نتائج برآمد ہونا شروع ہوگئے ہیں، بین الاقوامی میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیمیں آج کشمیر پر بات کررہی ہیں، حکومت نے اقوام متحدہ کے فورم پر کشمیر کے مسئلے کو اجاگر کیا ہے، کشمیر پر سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے بھی کھل کر بات ہوئی ہے، برطانوی ارکان پارلیمنٹ کے دورہ پاکستان میں مسئلہ کشمیر پر بات ہوئی، وزیر انسانی حقوق بھی جنیوامیں مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پرآواز اٹھائیں گی، امید ہے کہ ٹرمپ دورہ بھارت کے دوران کشمیریوں کا ذکر ضرور کریں گے