جموں و کشمیر، بھارتی فوج کے افسر نے خود کشی کر لی
سرینگر :بھارت کے زیر انتظام جموں وکشمیر میں آج (بدھ)بھارتی فوج کے ایک لیفٹیننٹ نے سرینگر میں خود کشی کر لی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق لیفٹیننٹ سدیپ بھگت سنگھ نے سرینگر کے علاقے کھنموہ میں واقع فوجی ڈپو میں اپنی سروس رائفل سے گولی مار کر اپنی جان لے لی۔ لیفٹیننٹ کی خود کشی کی وجہ فوری طورپر معلوم نہیں ہو سکی۔ اس تازہ واقعے سے جنوری 2007سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں خو د کشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر 491ہو گئی۔
Load/Hide Comments


