نہتے مزدوروں پر حملے کی مذمت، خوف و دہشت کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ملک خرم شہزدار
سبی:سابق نگران صوبائی وزیر اطلاعات ونشریات بلوچستان ملک خرم شہزاد نے تندوری کے مقام پر نہتے مزدوروں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سازش کے تحت بلوچستان میں خوف ودہشت کا سماں پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے بلوچستان کے محبت وطن قبائل ملک دشمن عناصر کی تمام سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے ایک پرچم تلے متحد ہے دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والے مزدوروں کی قربانیوں کو کسی صورت رائیگان نہیں جانے دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئی این پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ممتاز تاجر ملک محمد طارق شہزاد بھی موجود تھے۔ سابق نگران صوبائی وزیر اطلاعات ونشریات بلوچستان ملک خرم شہزاد نے کہا کہ پاک افواج ایف سی بلوچستان سمیت سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے امن خوشحالی کے لئے قربانیاں دی جس کی وجہ سے آج بلوچستان خوشحالی کی جانب تیزی کے ساتھ گامزن ہے سی پیک سمیت ترقیاتی منصوبوں سے بلوچستان کے کئی مسائل کا تدارک ممکن ہورہا ہے پاک افواج ایف سی بلوچستان کی کامیاب حکمت عملی کی بدولت آج کوئٹہ زیارت بولان میں سیاح بے خوف وخطر گھوم رہے ہے بلوچستان کا مثالی امن ملک دشمن عناصر کو کھٹ رہا ہے بھارت سمیت ملک دشمن عناصر بلوچستان کی ترقی مثالی امن نہیں چاہتے جس کی وجہ سے دشمن خوف ودہشت کا سماں پیدا کررہا ہے تندوری کے مقام پر نہتے مزدوروں پر حملے بھی اسی سازش کا تسلسل ہے اس طرح کی بزدلانہ سازش بلوچستان کے محب وطن برادشت نہیں کرے گی انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت پاک افواج ایف سی بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث عناصر کی سرکوبی کے لئے ٹھوس بنیادوں پر عملی قدم اٹھا کر دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات کرے انہوں نے تندوری واقعہ میں شہید ہونے والے پانچ مزدوروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وطن پر جان قربان کرنے والوں کی قربانیاں کسی صورت رائیگان نہیں جانے دیں گے ہم ان کے دکھوں کی اس گھڑی میں برابر کے شریک ہے اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہے کہ شہیدوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ درجات پسماندگاں کو صبر وجمیل عطاء فرمائیں سیکورٹی فورسز کے ذخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔


