پشاور: این ٹی ایس ٹیسٹ دینے آیا طالبعلم پولیس کی مبینہ فائرنگ سے جاں بحق
بنوں کے رہائشی 3 نوجوان این ٹی ایس ٹیسٹ کیلئے پشاور آئے تھے، رات کو کھانا کھانے کیلئے نکلے تھے، پولیس— فوٹو: سوشل میڈیا
پشاور کے تھانہ فقیرآباد کی حدود میں پولیس کی مبینہ فائرنگ سے طالب علم جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق بنوں کے رہائشی 3 نوجوان این ٹی ایس ٹیسٹ کیلئے پشاور آئے تھے اور تینوں دوست رات کو گاڑی میں کھانا کھانے کیلئے نکلے تھے۔
پولیس نے بتایا کہ اہلکاروں کی جانب سے گاڑی پر مبینہ فائرنگ کا واقعہ گزشتہ رات 2 بجے پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی پر پولیس کی مبینہ فائرنگ سے زخمی طالب علم مبشر اسپتال میں دم توڑ گیا جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ایس پی سٹی عتیق شاہ کا کہنا ہے کہ 2 رائیڈراسکواڈ پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا ہے اور واقعے کی شفاف تحقیقات ہوں گی، طالب علم کے ورثاء کو انصاف ملے گا۔
Load/Hide Comments


