بلاول بھٹو زرداری کی الیکشن کمیشن کے نوٹی فکیشن کے اجراء کے فیصلے پر سید یوسف رضا گیلانی کو مبارک باد
اسلام آباد :چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن کمیشن کے نوٹی فکیشن کے اجراء کے فیصلے پر سید یوسف رضا گیلانی کو مبارک باد دی ہے۔ اپنے بیان میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو خوش آئند قرار دے دیا۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی حکومت کا آخری حربہ بھی ناکام ہوگیا، پی ٹی آئی حکومت اب الیکشن سے نہیں بھاگ سکے گی۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کے امیدوار سید یوسف رضا گیلانی ایک بار پھر سرخرو ہوئے۔
Load/Hide Comments


