انشاء اللہ سینٹ کا معرکہ ہم جیتیں گے، عمران خان

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ انشاء اللہ سینٹ کا معرکہ ہم جیتیں گے۔ وزیراعظم کی جانب سے سینیٹرز کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا ا سموقع پر وزیراعظم عمران خان نے تمام نو منتخب سینیٹرز کو مبارک باد دی، نومنتخب سینیٹرز کو ووٹ کاسٹ کرنے کے طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ سینیٹ الیکشن کے دوران ایک ایک ووٹ کی بہت اہمیت ہے، حکومتی و اتحادی نومنتخب سینیٹرز ووٹ کی اہمیت کو سمجھیں۔ انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ سینیٹ کا یہ معرکہ ہم جیتیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں