لاک ڈاؤن، کوئٹہ کراچی ٹوڈی سروس کی چاندی، ڈِکی میں بھی سواری بٹھانے لگے

نوشکی:کرونا وائرس کے باعث ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے اور اسی طرح سماجی میل جول کو کم کرنے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کو بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں،تاہم یہ احکامات پر من و عن عملدرآمد نہیں ہونے کی اطلاعات آرہی ہیں، کوئٹہ کے داخلی اور خارجی راستوں کو بھی مکمل طور پر سیل نہیں کیا جاسکا،کوئٹہ کراچی روٹ پر چلنے والی ٹو ڈی سروس نے تو حد کر دی، گاڑی کی ڈِکی میں بھی سواری بٹھانے لگے، کوئی پرسان حال نہیں، واضح رہے کہ عالمگیر وبا کا صرف اور صرف سماجی تنہائی کے ذریعے ہی مقابلہ کیا جا سکتا ہے لیکن بلوچستان میں تمام تر صورتحال احتیاطی تدابیر کے برعکس ہے

،

اپنا تبصرہ بھیجیں