ن لیگ کی جانب سے کوئٹہ کے دو ہسپتالوں میں حفاظتی کٹس کی تقسیم

کوئٹہ،پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی جنرل سیکرٹری سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس قومی مسئلہ ہے مسلم لیگ(ن) عوام کو اس مشکل گھڑی میں کسی صورت نتہا نہیں چھوڑے گی،ڈاکٹر اور پیر ا میڈیکل اسٹا ف قوم کا مسیحا ہیں ان کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے مسلم لیگ (ن) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے ہرضلع میں ڈاکٹروں اور پیر امیڈیکل اسٹاف کو حفاظتی کٹس فراہم کریگی، یہ بات انہوں نے جمعرات کو سول اور شیخ زید ہسپتال کوئٹہ میں ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل عملے کے لئے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدرمیاں شہباز شریف کی جانب سے فراہم کردہ حفاظتی کٹس ہسپتال انتظامیہ کے حوالے کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کی سفارش پر پارٹی صدر میاں شہباز شریف کی جانب سے پہلے مرحلے میں 300حفاظتی کٹس کوئٹہ پہنچ گئی ہیں جن میں سے 50سول اور 50شیخ زید ہسپتال میں فرائض سرانجام دینے والے عملے کے لئے ہسپتالوں کی انتظامیہ کے حوالے کردی گئی ہیں،انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے ہر ضلع میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل عملے کو حفاظتی کٹس مہیا کی جائیں گی ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل عملہ قوم کے مسیحا ہیں جو کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں کورونا وائر س سے لڑنے والوں کی خدمات کسی جہاد سے کم نہیں ہم عملے کے ساتھ مستقبل میں بھی ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی قیادت نے یہ بات ثابت کردی ہے کہ خدمت کیلئے کرسی نہیں جذبے کی ضرورت ہے پارٹی صدر قائد حزب اختلاف کی جانب سے جس طرح اپنا بیرون ملک دورہ منسوخ کیا گیا اور انہوں نے آتے ہی اپنے ذاتی خرچ پر سامان مہیا کیا اسکی مثال نہیں ملتی،انہوں نے کہا کہ کورونا جیسی عالمی وباء کے مقابلے میں اس وقت قوم مشکل دور سے گزر رہی ہے اس وقت ہمیں قومی خدمت کے جذبے کی اشد ضرورت ہے جبکہ کوئٹہ (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کورونا وائرس کے خلاف جہاد میں صف اول میں کھڑی ہے عوام کو مشکل حالات میں کسی بھی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے پارٹی کے تمام ضلعی صدور سے نادار افراد کا ڈیٹا اکھٹا کرنے کی ہدایت کردی ہے،یہ بات انہوں نے یہاں جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کورونا وائرس کے خلاف جہاد میں مکمل طور پر شامل ہوگئی ہے ہم ملک و قوم کو اس مشکل صورتحال میں کسی صورت اکیلا نہیں چھوڑیں گے،پارٹی صدر کی جانب سے فراہم کردہ سامان کوئٹہ پہنچ کر تقسیم ہونا شروع ہوچکا ہے جبکہ صوبے میں ضرورت کے مطابق اپنی مدد آپ کے تحت مزید اور سامان جلد بلوچستازن پہنچایا جائیگا

اپنا تبصرہ بھیجیں