سیکریٹری سینیٹ کو جیل میں ڈالا جائے،سعید غنی
اسلام آباد :وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں 7 مسترد شدہ ووٹوں کے معاملے پر کہنا ہے کہ سیکریٹری سینیٹ کو برطرف کرکے جیل میں ڈالا جائے۔سیکریٹری سینیٹ نے ووٹرز اور امیدوار کو مس گائیڈ کیا ہے، ہمیں یقین تھا کہ یہ کیمرے کے بعد کوئی حربہ استعمال کریں گے۔
صوبائی وزیر سعید غنی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہمارے ووٹرز نے دیانتداری سے پارٹی ہدایت کے مطابق ووٹ دیا ہے، ہمارے ووٹرز نے جان بوجھ کر ووٹ خراب نہیں کیے، اگر ووٹرز کو ووٹ ضائع کرنا ہوتا وہ دونوں امیدواروں کو ووٹ ڈالتے، اگر ووٹر کو ووٹ مسترد کرانا ہوتا تو وہ بیلٹ پیپرکو خالی چھوڑ آتا۔
Load/Hide Comments


