یونیورسٹی انتظامیہ طاقتور افراد کے آگے بے بس،احتجاج اور دھرنا دینگے،بی ایس او پجار

کوئٹہ:بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سابقہ وائس چانسلر نے جن افراد کو تعینات کیا ان افراد نے انسانیت سوز عمل کے ذریعے پورے ملک میں بلوچستان کے عزت کو پامال کیا یواوبینز نامی تنظیم جس کو طلبا تنظیموں کے عہدے داروں کو بلیک میل کرنے ڈھونڈا کلچر فروخ دینے کے لئے بنایا گیا اس کے سربراہ سابقہ رجسٹرار طارق جوگیزیء تھے جب کے اس کو چلانے والے اور نگران اعلی سابقہ پی ایس او یحییٰ ڈومکی تھے جو اپنے کمرے میں طلبا کو اس یو او بینز نامی تنظیم کے ذریعے کئی بار تشدد کا بھی نشانہ بنایا۔وفاقی ادارے نے تحقیقات کے لئے ویڈیو اپنے قبضے میں لئے لیکن یہ ویڈیو جن کی تعداد 5 ہزار تھی اچانک غائب ہوگئے حیرت انگیز بات یہ ہے کے دونوں خاص افراد کو براے نام معطل کیا گیا ان سے تفتیش تک نہیں کی گئی ان سب معاملات میں بیوروکریسی کے بابو لوگوں نے بھی ان کو بچانے کی کوشش کی لیکن ان افراد کا بلوچستان یونیورسٹی میں پھر سے انہی کرسیوں پہ بیٹھ کر قسیدہ خوانی کسی صورت قبول نہیں۔ طلبہ تنظیموں نے بار ہاہ ان افراد کے خلاف کاروائی کی مانگ کی لیکن یونیورسٹی انتظامیہ ان طاقت ور افراد کے آگے بے بس نظر آتی ہے جو ٹس سے مس تک نہیں ہوا کہی بار وائس چانسلر کو ڈرافٹ کے ذریعے ان افراد کے خلاف کاروائی کے لئے کہا گیا لیکن وہ بے بس نظر آتے ہیں۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کے آن افراد کے خلاف فوری کاروائی ہو بصورت دیگر بی ایس او پجار آن کے خلاف احتجاجی ریلیوں اور دھرنوں کا اعلان کریں گے اس سے پیدا ہونے والے صورت حال کی ذمہ داری یونیورسٹی انتظامیہ پر ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں