حکمہ مواصلات وتعمیرات سے نکالے گئے ملازمین کی علامتی بھوک ہڑتال28ویں روز بھی جاری رہی
کوئٹہ: محکمہ مو اصلات و تعمیرات کے بر طرف ملازمین کا علا متی بھوک ہڑتالی کیمپ 28ویں روز بھی جا ری رہا۔ اس موقع پر سیکر ٹری اطلاعات ہا شم پٹھا ن سمیت دیگر نے کہا کہ ملازمین 10سال سے محکموں میں کر نے والوں سے اپنے حقوق کے منتظر ہیں ملازمین کی کمر دن بدن ٹو ٹتی جا رہی ہے، ملازمین کے گھروں میں اشیاء خور دنوش نہ ہو نے کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے کہاکہ افسوس کے سا تھ کہنا پڑ ھتا ہے کہ سیکر ٹری سی اینڈ ڈبلیو، چیف سیکر ٹری بلوچستان، صوبائی وزیر سی اینڈ ڈبلیو تاحال لاعلم ہیں کہ ملازمین کن مشکلات کے گزر رہے ہیں ملازمین کیمپ میں ٹھوکریں کھا نے پر مجبور ہو گئے ہیں انہوں نے کہاکہ ہمیں پو چھنے والا کوئی بھی نہیں ہے ہم حکومت بلو چستان سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کر تے ہیں کہ ملازمین کو اپنے بچوں کے طرح سمجھ کر اپنی پو سٹوں پر تعینات کیا جائے ملازمین تا قیامت آپکے دعا گورہیں گے۔


