مسنگ پرسنز کے لواحقین نے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کمیشن کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا
کوئٹہ (انتخاب نیوز)لواحقین نے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم کمیشن کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا، تفصیلات کے مطابق بلوچستان سمیت پاکستان کے دیگر صوبوں سے آئے شرکا نے ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کے ریراہتمام اسلام آباد میں قومی سیمینار کے دوران لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے قائم قومی کمیشن کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کمیشن کےسربراہ (ر) جاوید اقبال کمیشن کی سربراہی سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ اپنے ایک بیان میں اس کمیشن کے بائیکاٹ کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ڈیفنس آف ہیومن رائٹس کے زیراہتمام قومی سیمینار میں چاروں صوبو ں سے آئے ہوئے شرکانے متفقہ طور پر اس کمیشن کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔
Load/Hide Comments


