نیب سیاستدانوں کے ضمیر خریدنے کے لیے استعمال ہو رہا ہے،بلاول بھٹوزرداری

ملتان،پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا بدنیتی اور انتقامی بنیادوں پر حکمران قومی قیادت کو نیب گردی کے ذریعے ہراساں کرکے زیادہ دیر تک اقتدار پر قابض نہیں رہ سکتے، عمران مافیا اپنی چوری چھپانے کے لئے سیاسی مخالفین کو نیب گردی کے ذریعے ان کے اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹا سکتا اور نہ ہی ہمیں خوفزدہ کر سکتا ہے، حکومت کے خلاف عوامی تناو کا ابلتا لاوا کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے، چہرے نہیں نظام کی تبدیلی وقت کی ضرورت ہے۔سیاسی پارٹیوں کو پہلے ہی احتساب کے یکطرفہ نظام پر اعتراضات ہیں، پرویز مشرف کا بنایا ہوا نیب سیاستدانوں کے ضمیر خریدنے اور آواز دبانے کے لیے استعمال ہو رہا ہے نااہل سلیکٹڈ حکمرانوں کو تاریخ سے سبق حاصل کرنا چاہئے۔تحریک انصاف کی حکومت پارلیمان کو عزت دے رہی ہے اور نہ ہی جمہوری نظام کو پیپلزپارٹی ایسا کوئی قدم اٹھانا چاہتی ہے جس سے جمہوریت کو نقصان ہو۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلاول ہاوس لاہور میں پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے عہدیداران سے ملاقات کے دوران کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں