شہاب ثاقب انگلینڈ کے اوپر سے گزر گیا
لندن:شہاب ثاقب زناٹے دار آواز کے ساتھ جنوب مغربی انگلینڈ کے اوپر سے گزر گیا۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق شہاب ثاقب ڈیون، سمرسیٹ اور ڈورسیٹ کے اوپر ہی ختم ہوگیا۔ٹیکسی میں لگے ڈیش کیم میں منظر محفوظ ہوگیا۔ دھماکے دار آواز سن کر لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ آواز کی گونج 20 سیکنڈ تک قائم رہی۔
Load/Hide Comments


