صدر ٹرمپ کا روس اور سعودی عرب کے درمیان اختلافات ختم کرانے کا دعوی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے تیل کی پیداوار میں کمی پر سعودی عرب اور روس کے درمیان جاری اختلافات ختم کروادیئے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور روس کے تعاون سے تیل کی پیداوار میں ڈیڑھ کروڑ بیرل تک کمی ہوسکتی ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ میں نےسعودی ولی عہد سے اور انہوں نےصدرپیوٹن سے بات کی ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پیداوار میں کمی تیل و گیس کی صنعت کیلئے اچھا ہے۔امریکی صدر کے بیان کے بعد تیل قیمتوں میں اضافے کا رحجان ہے، جبکہ دوران ٹریڈنگ برینٹ خام تیل11 فیصد اضافے سے 33 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں