سماجی کاموں میں حصہ لینا عبادت سے کم نہیں ہے،میر عبدالقدوس بزنجو

؎کوئٹہ:اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ سماجی کاموں میں حصہ لینا عبادت سے کم نہیں ہے خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل نے بلوچستان میں فلاح وبہبود اور بے بس افراد کی رہنمائی کیلئے جو اقدامات کیے ہیں وہ قابل تحسین ہے جلد لندن کا دورہ کرکے پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات اور بلوچستان کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے‘ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے چیئرمین و تمغہ امتیاز نعمت اللہ خان ظہیر‘ ترجمان طارق خان ترین اور دیگرسے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی‘اس موقع پر نعمت اللہ ظہیر نے سپیکر عبدالقدوس بزنجو کو لندن آنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے قبول کرتے ہوئے کہاکہ جلد لندن کا دورہ کرکے لندن میں قائم پاکستانی اور دیگر سے بلوچستان کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے انہوں نے کہاکہ بحیثیت انسان ہمیں چاہئے کہ دوسروں دکھ‘درد اور غم کو سمجھیں اور جہاں غریب لوگوں کو ضرورت ہو ان کو حل کرنے کی کوشش کریں گے بلوچستان میں بہت سے لوگ اسے ہیں جو ان کے بس میں سب کچھ ہے لیکن انسانیت کی خدمت کرنے کیلئے آگے نہیں آتے خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل نے ہر وقت غریبوں کے دکھ و درد میں شامل ہو کر ان کی فلاح و بہبود کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے ہیں جس پر ہم ان کو شاباش دیتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ وہ آگے بھی پسے ہوئے لوگوں کی آواز بن کر اقدامات کریں گے سپیکر بلوچستان اسمبلی نے نعمت اللہ ظہیر کو یقین دہانی کرائی کہ اس کار خیر میں بحیثیت سپیکر آپ کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کریں گے جہاں بھی میری ضرورت رہی ہم حاضر ہیں۔دریں اثناء چیئرمین خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل و تمغہ امتیاز نعمت اللہ ظہیر نے سیکرٹری پی ایچ ای صالح محمد ناصر اور سیکرٹری زراعت قمبر دشتی سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں