وکیل کو تھپڑ مارنے والے اہلکار کیخلاف سول لائن تھانے میں مقدمہ درج
کراچی:کراچی میں پی آئی ڈی سی چوک پر استادوں کے احتجاج کے دوران وکیل کو تھپڑ مارنے والے پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔پولیس کے مطابق پی آئی ڈی سی چوک پر 2 روز قبل مستقلی کے لئے احتجاج کرنے والے آئی بی اے پاس ہیڈ ماسٹرز کے احتجاج کے دوران پولیس اہلکار اور وکیل کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس پر اہلکار نے وکیل کو تھپڑ مار دیا تھا۔
Load/Hide Comments


