اسلام آباد، چوبیس گھنٹوں میں 538کرونا کیسز رپورٹ

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 538 مزید کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز کورونا کا شکار ہونے والوں میں 302 مرد اور 236 خواتین شامل ہیں،شہری علاقوں سے 317 اور دیہی علاقوں سے 221کورونا کیس رپورٹ ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں سب سے زیادہ کیس شہری علاقوں سے رپورٹ ہوئے۔ ڈی ایچ او کے مطابق اسلام آباد میں مثبت کیسز کی مجموعی شرح 15.9 فیصد تک جاپہنچی، اسلام آباد میں 1سے10سال کی عمر کے 5 ہزار 497بچے کورونا مثبت ہوچکے،31سے 45 سال کے مجموعی طور پر 15ہزار 993افراد کورونا کا شکار ہوئے،اسلام آباد میں 81سال سے زائد عمر کے اب تک 525افراد کورونا کا شکار ہو چکے،اسلام آباد میں کورونا کے باعث شرح اموات بھی بڑھ رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں