ویتنام کے جنوبی علاقے کے ایک گھر میں آتشزدگی سے 6 افراد ہلاک
ہو چی من شہر (شِنہوا)ویتنام کے جنوبی شہر ہو چی من(ایچ سی ایم سی) میں منگل کے روز علی الصبح ایک گھر میں آگ لگنے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو ئے اور ایک زخمی ہوگیا۔ ویتنام خبر رساں ادارے کے مطابق حکام کو یہ لاشیں ہو چی من شہر کے زیرانتظام میونسپلٹی تھو ڈک سٹی کے ایک مکان سے ملی ہیں جبکہ مزید بتایا گیا ہے کہ آگ مقامی وقت کے مطابق رات تقریبا ایک بجے شروع ہوئی۔مقامی آن لائن اخبار وی این ایکسپرس کی رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک سال اور سات سال کی عمر کے دو بچے شامل ہیں، جبکہ مزید بتایا گیا ہے کہ مکان کا مالک، ایک 54 سالہ شخص اپنے اہل خانہ کے ارکان کو بچانے کی کوشش کے دوران زخمی ہوگیا۔واقعے کی وجوہات جاننے کے لئے مزید تفتیش جاری ہے۔
Load/Hide Comments


