اقتدار میں آنے کے بعد جام کمال بلوچ پشتون روایات بھول گئے ہیں، مولانا عبدالغور حیدری
کوئٹہ:جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل وسینیٹر مولاناعبدالغفور حیدری نے کہاہے کہ بلوچستان کے سرکاری ملازمین کیساتھ حکومتی رویہ افسوسناک ہے،اقتدار میں آنے کے بعد جام کمال صوبے کی بلوچ پشتون روایات بھول گئے ہیں،جمعیت علماء اسلام سرکاری ملازمین کے تمام مطالبات کی مکمل حمایت کرتی ہے،جام کمال سرکار کی بے ساکھیوں پر کھڑی حکومت کی بے ساکھی کسی بھی وقت گرسکتی ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹرمولانا عبدالغفورحیدری نے بلوچستان کے سرکاری ملازمین کی آواز پارلیمان میں اٹھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ کوئٹہ میں سرکاری ملازمین کے ساتھ صوبائی حکومت کا رویہ افسوس ناک ہے،حکومت اپنے کئے ہوئے وعدوں سے پیچھے ہٹ رہی ہے جام کمال سرکار کی بے ساکھیوں پر کھڑی حکومت کی بے ساکھی کسی بھی وقت گرسکتی ہے، مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ جام کمال اقتدار میں آکر بلوچ روایات کو ہی بھول گئے ہے جمعیت علماء اسلام سرکاری ملازمین کے شانہ بشانا کھڑی ہے، سرکاری ملازمین کا معاملہ سینیٹ میں بھرپور انداز میں اٹھایاجائے گا۔ ملک بدترین بحرانوں میں مبتلا ہوچکا ہے، مہنگائی،غربت، بھوک وافلاس عام ہوچکی ہے اور غریب لوگ بھوک سے مررہے ہیں۔بیروزگاری، مہنگائی اتنی ہے کہ لوگ بازار میں ہر نعمت ہونے کے باوجود انہیں خریدنے کی سکت نہیں رکھتے اس مہنگائی اور غیر جمہوری حکومت کے خلاف اگر تحریک نہ چلائی گئی تو یہاں افراتفری کا عالم ہوگا اور پھر کچھ باقی نہیں رہیگاملک پرمسلط حکمرانوں کا یہ عالم ہے کہ اپنی شاہ خرچیاں توکررہے ہیں لیکن ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے میں غیرسنجیدگی کامظاہرہ کررہے ہیں۔


