کوہلو، ڈپٹی کمشنر کے احکامات نظر انداز، شہر میں ٹریفک جام سے عوام پریشان

کوہلو:ڈپٹی کمشنر کوہلو کے احکامات نظر انداز ضلعی انتظامیہ پبلک ٹرانسپورٹ اڈا کو شہر سے باہر منتقل کرنے میں ناکام شہری بدستور ٹریفک جام کے مسائل سے اذیت میں مبتلا۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو میں گزشتہ ہفتے ڈپٹی کمشنر آفس سے ڈپٹی کمشنر کی جانب سیایک اعلامیہ جاری کیا گیا تھا کہ آبادی کے بڑھتے تناسب اور ٹریفک جام کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹ اڈا کو ہمگامی بنیادوں پر شہر سے باہر منتقل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے تھے لیکن ڈپٹی کمشنر کوہلو کے اس اعلانیہ کو ماتحت افسیران اور ٹرانسپورٹر حضرات نے ہوا میں اڑا دئیے گئے جس کی بنا پر ٹریفک جام کے مسائل دن بہ دن بڑھتے جا رہے ہیں اسکول کے بچوں اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے عوامی حلقوں نے کمشنر سبی ڈویژن، ڈی آئی جی پولیس سبی زون و دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ پبلک ٹرانسپورٹ اڈا کو ہمگامی بنیادوں پر شہر سے باہر منتقل کیا جائے تاکہ شہری سکھ کا سانس لے سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں