روہڑی،باگڑی برادری کی بستی میں آتشزدگی
روہڑی(انیخاب نیوز)کھجورمنڈی کے قریب باگڑی برادری کی بستی میں آتشزدگی 50سے زائد کچے جھونپڑی نما گھر جل کر راکھ6 موٹرسائیکل3چنگچی رکشہ اور20بکریاں لاکھوں روپے کا قیمتی وگھریلو ں سامان خاکستر ایک16سالا لڑکا جھلس کرزخمی سکھرروہڑی سے فائربریگیڈ عملہ نے پہنچ کر آگ پر قابو پایا آگ لگنے کی وجہ سولر پلیٹ کی بیٹری کی تار سے نکلنے والی چنگاری بتائی جاتی ہے تفصیلات کے مطابق روہڑی کے علاقے کھجور منڈی کے قریب باگڑی برادری کی بستی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جسکے نتیجے میں کرشن،روپ،لعلو،گھریو،پالات،سروان،پریم چند،سرور،ورند،ہری،واحدو،دھرنو،پپو،بھانواورروشن کے گھروں سمیت 50سے زائد گھر جل کر راکھ ہوگئے جبکہ گھروں میں لگنے والی آگ کے باعث بستی اور گھروں میں موجود3چنگچی رکشہ،6موٹرسائیکل20بکریاں گدھا،مرغیاں اور لاکھوں روپے کا قیمتی اور گھریلوں سامان جل کرخاکستر ہوگیا جبکہ گھروں میں اچانک آگ لگنے کی وجہ سے16سالا آسودوباگڑی جھلس کر زخمی ہوگیا جسے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے تعلقہ اسپتال روہڑی پہنچایا گیا دوسری جانب آگ لگنے کی اطلاع پر سکھر روہڑی سے فائربریگیڈ عملہ نے پہنچ کر آگ پر قابو پایا قبل ازیں متاثرین اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے اورگھروں میں پھنسی خواتین اور کم عمر بچوں کو باہرنکالنے کی کوششوں میں مصروف رہے آگ لگنے کی وجہ گھرمیں لگی سولرپلیٹ کی بیٹری سے نکلنے والی چنگاری بتائی جاتی ہے واضح رہے باگڑی بستی میں رہائش پزیر اکثر کاتعلق مزدور طبقہ سے ہے اور یہ لوگ قریب ہی واقع کھجور منڈی میں مزدوری کرتے ہیں


