محسن داوڑ نے خیبرپختونخوا کا نام تبدیل کرنے کیلئے آئینی ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا،

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں رکن اسمبلی محسن داوڑ نے خیبرپختونخوا کا نام تبدیل کرنے کیلئے آئینی ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا ہے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم میں صوبے کا نام تبدیل کر کے خیبرپختونخوا رکھا گیا جسے کسی طرح قبول کر لیا گیاپورا نام کہیں استعمال نہیں ہو رہا کے پی یا کے پی کے لکھا جاتا ہے۔صوبے کا نام صرف پختونخوا ہونا چاہئیے۔ محسن داوڑ کے بل کی حکومت کی طرف سے مخالفت نہیں کی گئی وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ اہم بل ہے، قائمہ کمیٹی کو بھجوایا جائے۔ جس پرڈپٹی اسپیکر نے بل متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں