کراچی‘رمضان میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی 90 روپے سستا ملے گا

کراچی:رمضان المبارک میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی 90 روپے فی کلو سستا ملے گا جبکہ ایک کلو چینی پر 40 روپے کم ہوجائیں گے اور ایک کلو آٹا 38 روپے سستا ہوگا۔اسی طرح یوٹیلیٹی اسٹورز پر کھانے کے تیل پر 20 روپے، چنے کی دال پر 15روپے، سفید چنے پر 25 اور بیسن پر 20 روپے فی کلو کمی کی جائے گی۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکیج کا اطلاق 10 اپریل سے ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں