بھارت میں جڑواں بچوں کے نام ’کورونا‘ اور ’کووڈ‘ رکھ دیئے
نئی دہلی، بھارت میں والدین نے اپنے جڑواں بچوں کے نام ’کورونا‘ اور ’کووڈ‘ رکھ دیئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں سخت لاک ڈاوٓن ہے تاہم اس دوران ریاست چھتیس گڑھ کے شہر رائے پور میں 27 سالہ خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے جس کے لیے لاک ڈاوٓن کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، والدین نے بیٹے کا نام کووڈ اور بیٹی کا نام کورونا ہی رکھ دیا۔والدین کا کہنا تھا کہ یہ نام اس لیے رکھے تاکہ بچوں کی پیدائش کے وقت لاک ڈاوٓن کی وجہ سے اْٹھانے والی مشکلات اور دقتیں زندگی بھر یاد رہیں تاہم یہ بھی ممکن ہیں کہ مستقبل میں ہم ان بچوں کے نام تبدیل کر دیں۔
Load/Hide Comments