چلتی موٹر سائیکل پر سیلفی لینے کی کوشش میں نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا
نئی دہلی:بھارت میں چلتی موٹرسائیکل پر سیلفی لینے کا جنون نوجوان کی جان لے گیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر بریلی میں 17 سالہ نوجوان اپنے کالج کے دوستوں کے ہمراہ موٹرسائیکل پر علاقے کی سیر کو نکلا۔ نوجوان کو چلتی ہوئی موٹرسائیکل سے سیلفی لینے کا آئیڈیا آیا لیکن تیز رفتار موٹرسائیکل پر سیلفی لینے کی کوشش میں جیسے ہی وہ کھڑا ہوا تو اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور موٹرسائیکل بھی اس کے کنٹرول سے باہر ہوگئی جس کے نتیجے میں وہ بجلی کے کھمبے سے ٹکراگیا۔
Load/Hide Comments


