امریکا ایران کے ساتھ معاہدہ کرنے کیلئے سنجیدہ ہے، امریکی حکام

واشنگٹن:امریکا نے کہاہے کہ اس نے ایران جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے لیے انتہائی سنجیدہ تجویز پیش کی ہے جس پر اب وہ تہران کے ردعمل کا منتظر ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ویانا میں یورپی یونین کی صدارت میں ہونے والی اس بات چیت میں ایران کے علاوہ برطانیہ، چین، فرانس، جرمنی اور روس نے حصہ لیا۔ ملاقاتوں کے بعد ایک امریکی عہدیدار نے نامہ نگاروں سے با ت چیت کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران معاہدے کی شرائط کو پورا کرنے کے لیے تیار ہے تو امریکا بھی اس کے لیے سنجیدہ ہے۔ تاہم تہران کا کہنا تھا کہ کسی پیش رفت سے پہلے امریکا کو ایران پر عائد تمام پابندیاں اٹھانی ہوں گی۔ سن 2015 کا جوہری معاہدہ بحال کرنے کے لیے بات چیت کا اگلا دور آئندہ ہفتے ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں