احساس کفالت کے تحت ادائیگیاں شروع

اسلام آباد:احساس نے آج 8171ایس ایم ایس مہم کا آغاز کردیا ہے، احساس کفالت کے تحت نئے مستحق گھرانے اپنی اہلیت کے بارے میں جان سکیں گے۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ مستحق گھرانے کفالت پروگرام میں اپنی اہلیت کے بارے میں جاننے کیلئے اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر ایس ایم ایس کوڈ8171 پر بھیجیں گے جو آج سے فعال ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 8171ایس ایم ایس سروس عوام کیلئے بالکل مفت ہے اور اس پر آنے والی لاگت احساس برداشت کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں