جعفر آباد ضلع پان پراک کا سب سے بڑا اڈا بن گیا
اوستہ محمد: جعفرآباد ضلع اس وقت منشیات اور پان پراک کا سب سے بڑا اڈا بن گیا آئی جی پولیس کے ایمانداری کے چرچے بھی سوالیہ نشان بن گیا ہے، رپورٹ تفصیلات کے مطابق ایک رپورٹ کے تحت ضلع جعفرآباد اس وقت منشیات کا گھڑ بن گیا ہے، بلو چستان سے سات ٹو ڈی کاروں، اور دیگر گاڑیوں میں روزانہ کی بنیاد پر منشیات جس میں چرس، شیشہ، پان پراک، گھٹکہ اور دیگر منشیات کوئٹہ اور دیگر جگہوں سے آکر جعفرآباد ڈیرہ اللہ یار میں اسٹاک لگا کر پھر اوستہ محمد، اور اسی راستے سے اندرون سندھ جاتا ہے حیرت اس بات کی ہے کہ اوستہ محمد پولیس، سی آئی اے پولیس ایگل فورس کیا کرتی ہے ان کو کیوں مقرر کیا گیا جبکہ ایکسائز پولیس بھی تما شائی بنی ہوئی ہے، رپورٹ کے مطابق یہ باقائدہ پولیس کو بھتہ دیکر منشیات علا قے میں سپلائی کر رہے ہیں، آئی جی بلو چستان کے ایمانداری کے چرچے تو بہت چلے لیکن اب سوالیہ نشان بن گیا ہے، ممکن ہے کہ آئی جی بلو چستان کو ناکام کرنے کے لئے پولیس میں کالی بھڑیے سب کچھ کر رہے ہیں، آئی جی بلو چستان اس طرف توجہ دیں۔


