کوئٹہ،حکومت بلوچستان کے احکامات کی روشنی میں سمارٹ لاک ڈااؤن کیا گیا

قلات: بلوچستان حکومت کے احکامات کی روشنی اتوار کے روز قلات میں بھی سمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا جس کے تحت شہر کے شاپنگ سینٹرز کپڑے جوتوں اور قراقری کی دوکا نیں بند رہیں اور دور درازکے دہی علاقوں سے عید کی شاپنگ کے لیئے آنے والے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر پڑا جبکہ جنرل اسٹورز میڈیکل اسٹورز یوٹیلیٹی اسٹورز بیکریز کھلے رہے اور شہر میں رش انتہائی کم رہا تفصیلات کے مطابق حکومت بلوچستان کی کرونا سے بچاؤ مہم کے سلسلے میں اتوار کے روز قلات میں بھی سمارٹ لاک ڈاؤن رہا اور کاروباری مرکز کے بند ہونے سے مزدوروں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا خصوصاًدہی علاقوں سے شہر عید کی شاپنگ کے لیئے آنے والے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور وہ مایوس ہو کر اپنے گھروں کو واپس لوٹ گئے اور کاروباری مراکز کے بند ہونے سے ڈیلی ویجز مزدور جو شاپنگ سینٹرز پر مزدوری کرکے اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پالتے تھے ماہ صیام میں مزدوری نہ ملنے سے انہیں مایوس ہوکر اپنے گھروں کو جا نا پڑا قلات کے شہریوں صوبائی حکومت کے سمارٹ لاک ڈاؤن کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ غریب عوام پہلے سے شدید مہنگائی کی وجہ سے بہت پریشان ہیں مگر حکومت کارو بار بند کرنے پرلگی ہوئی ہیں شدید مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کا جینا محال ہو گیا ہے مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے لوگوں دو وقت کی روٹی نصیب نہیں ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت پہلے لوگوں کو روزگا ر فراہم کرے پھر وفاقی حکومت کے احکامات پر عملدرآمدکروائے

اپنا تبصرہ بھیجیں