حکومت سرمایہ کارووں کو کاروبار دوست ماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے، عمران خان
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت سرمایہ کارووں کو کاروبار دوست ماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے یہ بات روسی کاروباری شخصیات کے سرکردہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔وفد نے پیر کو اسلام آباد میں چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز اور سینارا گروپ کے صدر دمتری پمپیانسکیوف کی قیادت میں وزیر اعظم سے ملاقات کی۔وفد میں روسی توانائی،ریلویز کی بڑی کمپنیوں کے سربراہان اور حکام شامل تھے۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور روس کے مابین بڑے پیمانے پر مینو فیکچرنگ، ریلویز اور توانائی کے شعبے میں تعاون کو بڑھانے پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ فریقین نے پہلے سے جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر اپنے موقف کو دوہرایا کہ ان کی حکومت سرمایہ کاروں کو کاروباری دوست اور ماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ وفد نے پاکستان میں مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کااظہار کیا۔ وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے روسی وفد میں میخائل پوپوف، الیگزینڈر پمپیانسکیوفف، آندرے پرخاموم چوک، ولادیمیر شیرباتیخ، آنتون زبیخن، ایونجنی پوپلا وسکی،مکسین پولوف اور مس اینست بائیرخانوا شامل تھیں جبکہ پاکستانی وفد میں حماد اظہر، شوکت ترین، عبدالرزاق داؤد،ذوالفقار عباس بخاری، تابش گوہر، عاطف بخاری اور دیگر سینئرحکام شامل تھے۔


