افغانستان، امریکی میزائل حملے میں نوشکی اور چاغی کے رہائشی 5طالبان جاں بحق

نوشکی (نامہ نگار)افغانستان، امریکی ڈرون حملے میں نوشکی اور چاغی کے رہائشی 5طالبان جاں بحق، تفصیلات کے مطابق امریکی ڈرون حملے میں پانچ طالبان جاں بحق ہوئے ہیں جن کا تعلق نوشکی اور چاغی سے بتایا جا رہا ہے۔ آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز افغانستان میں امریکی طیارے نے طالبان کی گاڑی کو میزائل سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار پانچ افراد موقع پر جاں بحق ہوۓ جن کی شناخت مقصود احمد ولد مراد بخش ، جعفر ولد حاجی خلیل ، حافظ محمد عابد عرف حافظ مزمل کے ناموں سے ہوئی ہیں، چاغی چھتر سے جعفر ولد حاجی خلیل حافظ محمد عابد عرف حافظ مزمل کا تعلق نوشکی سے بتایا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں