پشین گنج میں آگ سازش کے تحت لگائی گئی،کروڑوں مالیت کا سامان جل کرخاکستر ہوگیا

کوئٹہ:انجمن تاجران آل بلوچستان کا ایک اجلاس پیر کو زیرصدارت صدر سردارنصرالدین اچکزئی منعقد ہوا۔ اجلاس میں کلیم اچکزئی،نصراللہ اچکزئی،جلال اچکزئی،رفیع اللہ اچکزئی،اظہراحمداچکزئی،کمال کاکڑ،فضل خالد کاکڑ،عین الدین کاکڑ اشرف میاخیل،لعل محمدمیاخیل،محمدکاکڑ،سید صبور آغاسید طارق شاہ،سید مسیح اللہ آغااوردیگر تاجروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نصرالدین اچکزئی اوردیگر نے کہا کہ پشین گنج میں ایک سازش کے تحٹ آگ لگائی گئی ہے جس سے کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کرخاکستر ہوگیا صوبائی حکومت آگ لگانے والے سازشی عناصر کوفوری طور پر گرفتار کرے اور تاجروں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انجمن تاجران آل بلوچستان پشین میں جاری دھرنے کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے اگر حکومت نے متاثرین کو فوری طور پر معاوضہ ادا اور آگ لگانے والے عناصر کو گرفتار نہ کیا تو ہم سخت احتجاج پر مجبور ہونگے جس کی تمام ترذمہ داری صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ پرعائد ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں