چین , امریکہ کی جانب سے چینی طلبا پر کوویڈ19-کی پابندیوں میں نرمی کا خیرمقدم
بیجنگ (شِنہوا)چین نے امریکہ میں چینی طلبا پرکوویڈ19-کی پابندیوں میں نرمی کومثبت اقدام قرار دیا ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژا ؤلی جیان نے یہ بات امریکی حکومت کے اعلان کے بعد بدھ کوروزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران کہی، جس کے تحت چینی طلبا کو کوویڈ-19سے متعلق باقی سفری پابندیوں سے مستثنی قرار دیا جائے گا۔ ژاؤ نے کہا کہ چین نے کوویڈ-19 کے خلاف جنگ میں اہم اسٹریٹجک کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین کو امید ہے کہ امریکہ چینی افراد کے امریکہ جانے کے مناسب انتظامات اور دونوں ممالک کے مابین افراد کے تبادلوں کو دوبارہ شروع کرنے کے لئے سازگار حالات پیدا کرے گا۔
Load/Hide Comments


