کینیا میں عوامی احتجاج کے دوران جرمن خاتون صحافی پر پولیس کا حملہ
نیروبی :یروبی میں ایک مظاہرے کی کوریج کے دوران ڈوئچے ویلے کی ایک خاتون صحافی پر پولیس نے حملہ کر دیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مشرقی افریقی ملک کینیا کی پولیس کی طرف سے جرمن خاتون صحافی ماریئل میولر کے خلاف آنسو گیس استعمال کی گئی۔ ان پر براہ راست فائر کیے گئے آنسو گیس کے دو شیلز میں سے ایک ان کی ٹانگ پر لگا، جس سے وہ زخمی ہو گئیں۔ پولیس حملے کے وقت ماریئل میولر نیروبی میں پولیس کی طرف سے زیادتیوں اور کورونا لاک ڈان کے خلاف ایک پرامن عوامی مظاہرے کے شرکا کے انٹرویو کر رہی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ مظاہرین ہر طرح کی اشتعال انگیزی سے بچتے اور سماجی فاصلوں کا مکمل خیال رکھتے ہوئے احتجاج کر رہے تھے کہ پولیس نے انہیں منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس استعمال کرنا شروع کر دی۔
Load/Hide Comments


