حماد بلوچ کی رکنیت ختم، کونسل سے تعلق نہیں، بلوچ سٹوڈنٹس کونسل ملتان

ملتان:بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل ملتان کے ترجمان نے میڈیا پر حمادبلوچ کے خودساختہ اورنام نہاد کابینہ کےخبر پہ ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حماد بلوچ اور ان کےخودساختہ کابینہ کابلوچ اسٹوڈنٹس کونسل ملتان سے کوئی تعلق نہیں اوروہ بی ایس سی ملتان کے مونو گرام کو بھی استعمال نہیں کرسکتے
لہذا میڈیا سے وابستہ دوست بی ایس سی ملتان سے متعلق ان کے کسی خبر پہ دھیان نہ دیں اورنہ ہی ان کے خبر پر بی ایس سی ملتان اور اس کامونوگرام استعمال کریں کیونکہ دودن پہلے انہوں نے عہدے کے لالچ میں بی ایس سی ملتان کی طرف سے عہدیدارمنتخب نہ ہونے کی رنجش کی بناپہ ایک نام نہاد اورخودساختہ کابینہ اپنی زیرصدارات باالمقابلہ خود کونامزد کرکے عہدیداربنانے اورعلیحدہ دھڑا تشکیل دینے پر بی ایس سی ملتان سے ان کی رکنیت ختم کی گئی ہے لہذا!!اب ان کا بی ایس سی ملتان سے کوئی تعلق نہیں تمام سرکاری ادارے ،عوام الناس اورصحافتی ادارے اس سلسلے میں ان سے کوئی رابطہ نہ رکھیں اور نہ ہی ان کا نیوز بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل اور اس کے مونوگرام پرجاری کریں اوران سے رابطے رکھنے کی صورت میں بی ایس سی ملتان کسی بھی معاملےکا ذمہ دار نہیں ہوگا اور میڈیا کے نمائندوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ ان کی جانب سے جاری کی گئی خبر کواپنے خبرنامہ اورسائٹ سے ہٹائیں کیونکہ یہ بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل ملتان کےحصہ دارنہیں ہیں اورنہ ہی ان کےلیے ہمارامونوگرام استعمال کرسکتے ہیں
اورہم امیدکرتے ہیں میڈیا گروپ اورصحافتی ادارے بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل ملتان کےساتھ تعاون کریں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں