وزیر اعظم عمران خان بارڈر مارکیٹ کے قیام کیلئے کیچ و دیگر علاقوں کا دورہ کریں گے

تربت (نمائندہ انتخاب) وزیراعظم عمران خان ایرانی سرحدسے متصل بارڈرمارکیٹ کے قیام کیلئے عنقریب کیچ ودیگر علاقوں کا دورہ کریں گے، ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان کے مجوزہ دورہ برائے بارڈر مارکیٹ جلد متوقع ہے، وزیراعظم کے دورے کے پیش نظر محکمہ انڈسٹریز نے سروے آف پاکستان کو مراسلہ لکھا ہے کہ اپنا عملہ بھیج دیں تاکہ مجوزہ مارکیٹ کے مقامات کی صحیح تعین ہوسکے،اس مقصد کے لیے سروے آف پاکستان کا وفد 3 مئی کوکوئٹہ سے پنجگورکیلئے روانہ ہواہے جہاں وہ چیدگی بارڈر پربارڈرمارکیٹ کیلئے مجوزہ سائیٹ کامعائنہ کریں جس کے بعد وفد 5مئی کو تربت آئے گی اورمند بارڈر پر بارڈرمارکیٹ سائیٹ کامعائنہ کرنے کے بعد 7مئی کوگوادر گبد بارڈرمارکیٹ کے مجوزہ سائیٹ کا دورہ کرے گی، ذرائع کاکہناہے کہ وزیراعظم عمران خان مئی کے آخری ہفتہ میں بارڈرمارکیٹ پائلٹ پروجیکٹس کاافتتاح کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں