بلوچ سٹوڈنٹس سوشل میڈیا فورم کے قیام کا اعلان

کوئٹہ:بلوچ سٹوڈنٹس سوشل میڈیا فورم کے قیام کا اعلان تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند عرصے سے سیاسی، سماجی اور مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے سماجی رابطے کے ویب سائٹس کو بطور میڈیم استعمال کیا جا رہا ہے۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے انھی ویب سائٹس پر منظم اور گروہی شکل اختیار کرکے مسائل کے حل کیلیے جدوجہد اور آگاہی مہمات کا انعقاد کیا۔بلوچستان جیسے پسماندہ صوبے میں جہاں نوجوان آئے روز نت نئے مسائل کا شکار ہو رہے ہیں اور بلوچ سماج مختلف سماجی بگاڑکامرتکب ہو رہی ہے وہیں اِن مسائل کے حل کیلیے جدید طرز عمل اختیار کرناوقت کی ضرورت ہے۔اسی ضمن میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی ضرورت کو مدنظر رکھ کر اورمعروضی حالات کو پرکھتے ہوئے” بلوچ سٹوڈنٹس سوشل میڈیا فورم” کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔

"بلوچ سٹوڈنٹس سوشل میڈیا فورم“ایک غیر سیاسی فورم ہے جس کا بنیادی محرک آئینی دائرہ کار میں رہتے ہوئے طلبا مسائل کو اجاگر کرنا،بلوچ حقوق کے لیے مشترکہ طور پر آواز اٹھانا اور غیر سماجی افعال کے خلاف آگاہی مہم کا انعقاد کرنا ہے۔

بلوچ سٹوڈنٹس سوشل میڈیا فورم کے اغراض مقاصد درج ذیل ہیں۔

۱۔ بلوچ طلبا کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے سوشل میڈیا کو مین اسٹریم میڈیا کے متبادل کے طور پر استعمال کرنا۔

۲۔ علاقائی، قبائلی، مذہبی و لسانی تفریق سے بالاتر ہوکر بلوچ طلبا کے مسائل و مشکلات کو یکساں طور پر اجاگر کرنے اور انھیں اعلی حکام تک پہنچانے کیلیے سوشل میڈیا مہمات کا انعقاد کرنا۔

۳۔ بلوچ طلبا کے مسائل کو مشترکہ طور پر اجاگر کرنے کے لیے طلبا کے درمیان آپسی روابط قائم کیے جائیں گے۔

۴۔ بلوچ قومی حقوق کے لیے تمام نظریاتی اختلافات اور انتظامی حدبندیوں کو بالائے طاق رکھ کر مشترکہ طورپر آواز اٹھانا۔

۵۔ بلوچ سماج میں موجود سماجی، سیاسی و معاشی ناانصافیوں کے خلاف آگاہی مہمات کا انعقاد کرنا۔

بلوچ سٹؤڈنٹس سوشل میڈیا فورم مندرجہ بالا محرکات کو پایہ تکمیل تک پہچانے کیلیے تمام طالبعلم سے درخواست کرتی ہے کہ سیاسی نظریات کو بالائے طاق رکھ کر مشترکہ مسائل اور حل کیلیے یکجا ہوں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

Leave a Reply