سوئی ناردرن گیس کمپنی کا گھر یلوصارفین کے بل اقساط میں جاری کرنے کااعلان

لاہور، سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گھر یلوصارفین کے بل اقساط میں جاری کرنے کااعلان کردیا، یہ سہولت صرف 2ہزار روپے تک کے گیس بل پردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی ہدایات پر سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گھریلو صارفین کیلیے مارچ کے بل اقساط میں جاری کرنے کا آغاز کردیا ہے۔ترجمان سوئی ناردرن کا کہنا ہے کہ مارچ کابل کسی بھی بینک میں 3اقساط میں جمع کرایاجاسکتاہے، 3 اقساط میں بل وصولی کے سلسلے میں بینکس کو ہدایات جاری کردی گئیں، یہ سہولت صرف 2ہزار روپے تک کے گیس بل پردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں