انتظامیہ کے روپ میں حکومت نے غنڈوں کو بھرتی کر رکھا ہے، حافظ حمد اللہ

کوئٹہ:جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما و پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا حافظ حمداللہ نے گزشتہ روز سریاب روڈ پر ایگل سکواڈ کی جانب سے ایک نوجوان طالب علم فیضان جتک کی شہادت پر دلی درد و غم کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ انتہائی افسوسناک ظالمانہ اور قابل مذمت ہے کوئٹہ کے نہتے عوام پر آئے روز انتظامیہ کی جانب سے فائرنگ کے واقعات انتہائی ظالمانہ و بے رحمانہ ہے واقعات کی بروقت روک تھام نہ کی گئی تو نتائج انتہائی خطرناک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو لاوارث سمجھ کر ان کے گریبانوں پر ہاتھ ڈالنے والوں کے گریباں بھی مقدس نہیں عوام کو مجبور نہ کیا جائے کہ وہ اپنے تحفظ کے لیے انتظامیہ سے دست و گریباں ہو۔ انہوں نے کہا کہ ریاست نے غریب عوام کو ناترس ریاستی غونڈوں کی رحم و کرم پر چھوڑا ہے پولیس عوام کو تحفظ فراہم کرنے کی بجائے قتل و غارت گری اور رشوت خوری میں مگن ہیں کرونا ایس او پیز کے نام پر عام عوام اور دکانداروں کو تنگ کرنا بدترین ظلم ہیں انہوں نے مطالبہ کیاکہ واقعہ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف فوری طور پر کارروائی کرکے قرار واقعی سزا دی جائے، عوام کو لاوارث سمجھ کر ان کے گریبانوں پر ہاتھ ڈالنے والوں کے گریبان بھی مقدس نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں