ملک پر چوروں اور ڈاکوؤں کا ٹولہ حکومت کر رہا ہے، سابق میئر رحیم کاکڑ
کوئٹہ؛مسلم لیگ(ن) کوئٹہ ڈویژن کے صدر سابق میر ناظم رحیم کاکڑ نے موجودہ چوروں ڈاکوؤں کی نام نہاد اُجرتی حکومت مرکزی اور صوبائی نے عوام کا بیڑ اغرق کیا ہواہے غریب عوام صوبے کے نوجوان بزرگ شہری معاشی حوالے سے بالکل تباہی کے کنارے پہنچ چکے ہیں ناکام حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے صوبے میں سول وار شروع ہونے کا خطرہ موجود ہے چور وزیراعلیٰ اور تمام چوروں ڈاکوؤں کی ٹیم ہر تین ماہ بعد بڑے چور کے خلاف محاذ بنالتے ہیں عوام دیکھ رہی ہے کہ موجودہ حکومتی جماعت اور ان کے اتحادیوں کے درمیان مفادات ترجیحات کی لڑائی زوروں پر چل رہی ہے یہ تمام چور ڈاکوؤں کا ٹولہ ہے اللہ ان کو غرق کریگا یہ تمام ترقیاتی کاموں کے ٹھیکیدار ترقیاتی اسکیمات فروخت کرنے نوکریاں اپنے چمچوں کو دینے وفروخت کرنے کے علاوہ اور کوئی کام نہیں کرتے سینیٹ الیکشن میں ان ظالموں نے اربوں روپے بڑے چور جام کمال کی سربراہی میں کھائیں عوام کا کسی بھی چور ظالم نے نہیں سوچا اب تو معاشرے میں معاشرتی اور سماجی برائیوں میں ہر طرف اضافہ ہورہاہے جس پر ان چور وزیراعلیٰ اور اس کی پوری چوروں کی ٹیم نے اپنے مزے کرنے کے علاوہ ہر طرح کی عوامی زیادتی پر آنکھیں بند کی ہوئی پاکستان مسلم لیگ (ن) عوام کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کے سامنے کھڑی رہے گی غیر منتخب افراد سمیت تمام چوروں کا اعلانیہ احتساب ہوگا۔


