پولیس کے محکمانہ امتحان میں 150میں 86افسران فیل60 پاس ہوئے
جعفرآباد(آن لائن)جعفرآباد پولیس کے افسران کا محکمانہ امتحان میں حصہ لینے والے 150افسران میں 86فیل 60پاس بہترین نمبرز انسپکٹر مہربان علی مگسی اور سب انسپکٹر عبدالروف جمالی نے حاصل کیے ہیں جبکہ 15افسران نے امتحان میں حصہ ہی نہیں لیا رپورٹ کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان رائے محمد طاہر کے حکم پر اسسٹنٹ سب انسپکٹرز سے انسپکٹر رینک کے افسران کی قابلیت کا موازنہ کرنے کے لیے صوبے بھر میں محکمانہ امتحان لینے کے احکامات کے بعد جعفرآباد پولیس کے افسران کا تحریری امتحان دو روز قبل گورنمنٹ ماڈل ہائی اسکول ڈیرہ اللہ یار کے امتحانی ہال میں لیا گیا جس کا نتیجہ آگیا ہے محکمانہ امتحان میں مختلف نوعیت کے مقدمات کی تفتیش اور پولیس تھانہ میں تعینات ایس ایچ اوز سے انکی قابلیت جانچنے کے متعلق سوالات کا تحریری جواب میں امتحان لیا گیا 15پولیس افسران جن میں اکثریت اسسٹنٹ سب انسپکٹر رینک کے تھے نے محکمانہ امتحان میں حصہ نہیں لیا اور غیر حاضر رہے اسسٹنٹ سب انسپکٹرز سے انسپکٹر رینک کے 150افسران تحریری امتحان میں بیٹھے جن میں 86پولیس افسران فیل قرار دیے گئے جبکہ 66افسران پاس ہوئے ہیں محکمانہ امتحان میں اچھے نمبروں سے پاس ہونے والے افسران میں انسپکٹر مہربان علی مگسی اور سب انسپکٹر عبدالروف جمالی شامل ہیں انسپکٹر مہربان علی مگسی نے 66نمبر حاصل کیے جبکہ ایس ایچ او پولیس تھانہ سب انسپکٹر عبدالروف جمالی نے 48نمبر لیے ہیں دیگر پاس ہونے والے پولیس افسران کو 40سے 45نمبر ملے ہیں۔


