کرونا کا تیزی سے پھیلاو، بزدار سے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قراداد پنجاب اسمبلی میں جمع

پنجاب میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافے پر وزیراعلی پنجاب سے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی راحت افزا کی جانب سے جمع کرائی گئی، قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ یہ ایوان پنجاب میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافے پر سخت تشویش کا اظہار کرتا ہے۔ حکومت پنجاب کورونا وائرس کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے۔ وزیر اعلی پنجاب صرف اجلاسوں تک ہی محدود رہے ،حکومت کی جانب سے عملی اقدامات نہ ہونے سے شہریوں کی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔قرارداد میں مزید کہا گیا کہ کورونا وائرس سے جاں بحق شہریوں کی اموات کی زمہ داری براہ راست موجودہ حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ لہذا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ کورونا وائرس کی اموات ہر وزیراعلی پنجاب عوام سے معافی مانگتے ہوئے اپنے عہدے سے فوری طور پر مستعفی ہوں۔پنجاب میں کرونا کی سپیڈ جاری ہے، پنجاب میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 ہزار سے بڑھ گئی ہےمحکمہ صحت پنجاب کے ترجمان کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 86 مزید کیسز سامنے آگئے، پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد 2004 تک پہنچ گئی، ملتان، ڈیرہ غازی خان اور فیصل آباد میں زائرین کے 59 مزید کیسز آگئے،پنجاب میں متاثرہ زائرین کی تعداد 726 ہوگئی،تبلیغی جماعت کے 3 مزید مبلغین میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد صوبے میں تعداد 539 ہوگئی،لاہور میں 4 مزید کورونا کیسز کی تصدیق، تعداد 297 ہوگئی، قصور میں ایک مزید کیس، تعداد 9 ہوگئی،راولپنڈی میں 3 مزید کورونا کیسز، تعداد 61 ہوگئی، گجرانوالہ میں 7 مزید کورونا کیسز، تعداد 39 ہوگئی، بہاولنگر میں مزید 9 کیسز، تعداد 18 ہوگئی

اپنا تبصرہ بھیجیں